30+ Best Urdu Quotes

urdu quotes

There are many Urdu quotes available in this article that can help you to inspire and motivate you more. You can read and share Urdu quotes anytime.

 

کسی کو دھوکا دے کر یہ مت سمجھو کہ کتنا بیوقوف تھا وہ بلکہ یہ سمجھو کہ اسے تم پر کتنا یقین تھا

اگر آپ اس کو وقت دیتے ہیں جس نےوقت بنایا ہے تو وہ تمہارا وقت بدل دے گا

زندگی بدلنے کےلیے لڑنا پڑتا ہے اور آسان بنانے کےلیے سمجھنا پڑتا ہے

ہر چیز اپنے وقت پر ہی اچھی لگتی ہےنیکی کمانے کا بہترین وقت جوانی ہے

 افسوسناک بات ہے ہم نیکی اس وقت کرتے ہیں جب برائی کے قابل نہیں رہتے

خوبصورت دکھنے والے ہمیشہ اعلی اخلاق کے حامل نہیں ہوتے ،لیکن اعلی اخلاق والے  لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں

دل میں بغض  رکھنے سے اچھا  ہے ناراضگی ظاہرکردو

بادل کی طرح رہو جو پھولوں پر نہیں بلکہ کانٹوں پر بھی برستا ہے

پیسہ انسان کے کپڑے بدل سکتا ہے لیکن اوقات نہیں بدل سکتا

عقلمند سوچ کر بولتا ہے اور بیوقوف بول کرسوچتا ہے

انسان کی زبان، سوچ،  اور اخلاق بتا دیتا ہے کہ وہ پڑھا لکھا ہے ، ان پڑھ ہے یا پڑھا لکھا جاہل ہے

جیت یہ نہیں کہ کوئی انسان کبھی نہ گرے، بلکہ کئی بار گر کر دوبارہ اٹھنا جیت ہے۔

زندگی حقیقت میں بہت سادی ہے لیکن ہم اسے مشکل بنا دیتے ہیں

اختلافات کے باوجود کسی سے احترام سے پیش آنا کمزوری نہیں بہترین تربیت اورخاندانی ہونے کی دلیل ہے

اپنا غم ہر کسی کومت بتائیں کیونکہ مرہم ہر گھر میں ہو نہ ہونمک ہر گھر میں ضرور ہوتا ہے!

urdu quotes

جب غلطی ثابت ہو جائی تو عقل مند اپنے آپ کو درست کر لیتا ہے اور جاہل ضد پر اڑ جاتا ہے

ایسی خوشی سے بچنا بہتر ہے  جو دوسروں کو دکھ دینے سے حاصل ہوتی ہے

آزادی کے بغیر زندگی ایسے ہے جیسے روح کے بغیر جسم

زندگی کے آدھے غم انسان دو سروں سے غلط تو قعات وابستہ کر کے خریدتا ہے !

ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ کراچھے نتائج کی امید رکھناجہالت ہے

مشکل وقت ہمیشہ کیلئے نہیں رہتا مگرمشکل وقت میں سب کی پہچان ہو جاتی ہے اور وہ پہچان کوئی کبھی نہیں بھولتا

لوگوں کی عقل چھوٹی ہوجائے تو انکی زبان لمبی ہوجاتی ہے

کامیاب لوگوں کے ہونٹوں پر خاموشی اور مسکراہٹ ہوتی ہے

رزق اور عزت کسی کے اپنے اختیار میں نہیں اللہ تعالیٰ جیسے چاہے دیتا ہے

کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی لیکن کبھی نہ کبھی ضرور ملے گی

انسان کا زوال تب شروع ہوتا ہے جب وہ اپنے مخلص دوست سے منافقت کرتا ہے

محبت دور کے لوگوں کو قریب کرتی ہے اور عداوت قریب کے لوگوں کو دور کردیتی ہے

وقت اور دولت انسان کے اختیار میں نہیں وقت انسان کو مجبور اور دولت مغرور بنادیتی ہے

استاد کا ادب کرنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہےجھوٹا آدمی اگر سچ بھی بولے تو وہ سچ بے اثر ہوجاتا ہے

استاد معمولی نہیں ہوتا سماج کی تعمیر اور تباہی اسکی گود میں پلتی ہے

انسان گناھ کرنے کی وجہ سے جہنم میں نہیں جاتا، بلکہ گناہ پر مطمئن رہنے اور توبہ نہ کرنے کی وجہ سے جہنم میں جاتا ہے

ہر شخص کو راضی رکھنا منافق لوگوں کا کام ہے، باضمیر بااصول لوگوں سے اکثر لوگ ناراض ہوتے ہیں

urdu quotes

نیک انسانوں  کے ساتھ بے ادبی سے پیش آنا بدبختی کی علامت ہے

پلٹ کر جواب دینا بیشک غلط بات ہے، لیکن سنتے رہنے سے لوگ بولنے کی تمیز بھول جاتے ہیں

برے وقت میں کاندھے پر رکھا گیا ہاتھ کامیابی پر تالیاں بجنے سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے

زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو جو اچھا ہوگا خوشی دے گا اور جو بُرا ہوگا وہ سبق دے گا

اپنا غم کسی دوسرے کو مت سناؤ اس سے دشمن خوش اور دوست پریشان ہوتا ہے

Leave a comment