50 New Best Ramadan Quotes 2024 in Urdu

ramadan quotes

Ramadan Sharif is the Holiest Month for Muslims. In this month, Muslims Fast for the pleasure of Allah. The month of Ramadan is going on, so we have brought a collection of the best Ramadan Quotes for our viewers. In this article, I have added some heart-touching quotes about Ramadan; I hope you will like it a lot.

 

رمضان المبارک نیکیاں کمانے کا بہترین اور سونہری موقع ہے

رمضان وہ مہینہ ہے جس کا آغاز رحمت، جس کا وسط بخشش اور اختتام آگ سے نجات ہے۔ حضرت محمد ﷺ

جس شخص نے روزے دار کو افطار کرائے اسے روزے دار کے برابر ثواب ملے گا لیکن روزے دار کے ثواب میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئے گی

رمضان صرف بھوکے اور پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ حقیقی پیاسے اور بھوکے لوگوں کی مدد کرنا ہے

روزے کے برابر کوئی چیز نہیں۔  (صحیح الترغیب: 986)

ramadan quotes

روزے کا ثواب اللّٰہ رب العزت نے اپنے ذمہ لیا ہے۔  (بخاری: 1904،مسلم:1151)

روزہ دار شہداء کے ساتھ ہوں گے۔  (صحیح الترغیب: 1003)

روزہ دار کے ہر عمل کا اجر سات سو گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔  (مسلم: 1151، ابن ماجہ: 1638)

ایک دن کا روزہ جہنم کی آگ سے ستر سال دور کردے گا۔  (مسلم: 1153، بخاری: 2840)

ramadan quotes

روزہ دار کو افطاری کے وقت جہنم سے آزادی دی جاتی ہے۔  (ابن ماجہ: 1643)

روزہ دار کی دعا قبول کی جاتی ہے۔  (صحیح الترغیب: 1002)

روزہ گناہوں سے بچنے کےلیے ڈھال ہے۔  (ترمذی: 2616)

رمضان شریف کی خوبصورتی مومنوں کو روزے، نماز اور صدقہ کے ذریعے متحد کرنے کی صلاحیت میں مضمر ہے

ramadan quotes

اور نیکی اور پرہیزگاری میں تعاون کرو، لیکن گناہ اور زیادتی میں تعاون نہ کرو۔ (سورۃ المائدہ، آیت نمبر 2)

آپکو رمضان کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو! دعا ہے یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی میں سکون اور خوشحالی لائے (آمین)

رمضان شریف صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ آپ کی روح کو پاکیزہ بنانے اور نیک دل سے سب کے لیے خیر خواہی کا نام ہے

رمضان مبارک کے دوران اپنی زندگیوں میں برکتیں تلاش کریں، بہتر اور نیک انسان بنیں

ramadan quotes

بہترین صدقہ وہ ہے جو رمضان میں دیا جائے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

رمضان مبارک کے دوران شکرگزاری اور بخشش طلب کریں اور سب کے درمیان امن پھیلائیں

رمضان المبارک مغفرت کا مہینہ ہے

روزہ دار کےلیے اللہ کی طرف سے جنت کا وعدہ ہے

ramadan quotes

رمضان روزے رکھنے، نماز پڑھنے، قرآن پڑھنے، نیکی اور خیرات کرنے کا مہینہ ہے

رمضان المبارک عبادت کا مہینہ ہے

رمضان المبارک میں عبادت کا ثواب زیادہ ملتا ہے

رمضان شریف بخشش ، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے

رمضان شریف اللہ کی طرف سے مسلمانوں کےلیے بہترین تحفہ ہے

ramadan quotes

رمضان مومن کے دل اور روح کو پاکیزہ کرتا ہے

رمضان کریم اللہ کے طرف سے مسلم امہ کےلیے خاص انعام ہے

رمضان شریف صبر کا مہینہ ہے

رزیدار کو اللہ تعالیٰ جنت میں خاص دروازے سے داخل کرے گا جس کا نام “ریان” ہے

دعائوں میں یاد رکھنا احسان ہوگا آپکا، رمضان کا مہینہ انعام ہوگا آپکا!

ramadan quotes

روزیداروں کےلیے جنت میں بہترین انعام ہے

دنیا جس بھوک پیاس سے ڈرتی ہے، اللہ تعالیْ نے اسکو عبادت بنادیا

رمضان کوئی بھی عادت بنانے یا چھوڑنے کا بہترین وقت ہے

رمضان میں روزے رکھنے کا مطلب صبر کا تقاضا ہے اور انسانوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا ہے

صرف اپنےلیے دعا نہ کریں بلکہ دوسروں کےلیےبھی دعا کریں، خود غرض نہ بنیں!

ramadan quotes

اے اللہ رمضان میں ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما ۔(آمین)

دوسروں کےلیے وہی چاہو جو اپنے لیے چاہتے ہو، اپنی دل کو محبت سے منور کریں

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دلوں کو پاک، ایمان کو مضبوط اور ماہ مقدس کے راتوں میں نیک دل سے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

لیلۃ القدر وہ رات ہے جس میں ایک رات کی عبادت 83 سال کے برابر ہے! اللہ ہمیں اس رات عبادت کرنے کی توفیق دے  (آمین)

ramadan quotes

جو شخص لیلۃ القدر کی رات ایمان اور اخلاص کے ساتھ عبادت کرے اللہ اس کے گناہ معاف کردیتا ہے

حالات نہیں بدل سکتے لیکن اللہ تقدیر بدل سکتا ہے تو رمضان کی راتوں میں اللہ کے حضور دعائیں مانگیں اور آنسو بھائیں

جو شخص رمضان میں لیلۃ القدر سے محروم ہو جائے تو اس کی ایک ہزار مہینوں کی عبادت چھوٹ جائے گی، لہٰذا اس رات میں خوب عبادت کریں

رمضان شریف میں جتنا ہو سکے اپنے ایمان کو تازہ کرو، اللہ رب العزت ہمیں خالص ایمان اور نیت عطا فرمائے۔ (آمین)

رمضان کا مقدس مہینہ آپ کےلیے معافی مانگنے اور اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے نجات دلانے کا بہترین اور سونہری موقع ہے

ramadan quotes

اپنی ساری زندگی ایسے گزارو جیسے ہر دن رمضان ہو تو آخرت تمہاری عید ہوگی

سچے مومن کے لیے رمضان کا اختتام “اختتام” نہیں، بلکہ جنت کی طرف جانے والے ایک نئے سفر کا آغاز ہے

رمضان میں لوگوں کے ساتھ شائستگی سے بات کریں، انسانوں کے ساتھ حسن سلوک کریں اور اچھے کام کریں

رمضان میں ہر اس شخص کو معاف کردیں جس نے آپ کا دل دُکھایا ہے تاکہ آپ پاکیزہ دل کے ساتھ رمضان میں عبادت کر سکیں

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان پر زندگی گزارنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے اور کلمے کے ساتھ موت نصیب کرے (آمین)

Leave a comment