In this article we have included the best deep quotes in Urdu for people learn. You can share these quotes on your social media profile with friends. These quotes contain profound advice. I hope you like these quotes a lot.
Unique Deep Quotes
اچھے لوگوں کی نشانی خوش کلامی ہے
زندگی میں جو لوگ تنقید کو صبر سے برداشت کرتے ہیں ان کو شکست دینا مشکل ہوتا ہے
ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کانفیڈنس سے بات کریں
صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو کبھی بھی گرنے نہیں دیتی، نہ کسی کی نظروں میں نہ کسی کے قدموں میں!
دوست کے ساتھ نمک کی طرح رہو، جو کھانے میں دکھائی نہیں دیتا، لیکن اگر کھانے میں نہ ہو تو اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے
کسی بھی بات کا فورا جواب نہ دیں، چند سیکنڈ سوچیں اور پھر جواب دیں
اونچی آواز میں بات نہ کریں، ایک واضح اور نرم آواز میں بہت طاقت ہوتی ہے
ہمیشہ اپنی آواز کے بجائے اپنے دلائل کو بلند کیجئے
جب دماغ پریشان ہو تو آپ کا چہرہ خوبصورت نہیں ہوسکتا
اگر عقلمند بننا چاہتے ہو تو آپ کو تکالیف سے گزرنا ہوگا
Motivational Deep Quotes in Urdu
پانی اور نماز ایک جیسے ہیں، پانی محتاج نہیں پینے والوں کا، نماز محتاج نہیں پڑھنے والوں کی، دونوں کےلیے پیاس ضروری ہے، جسم کی پیاس کےلیے پانی، اور روح کی پیاس کےلیے نماز، اللہ پاک ہماری روح کو ہمیشہ نماز کا طلبگار رکھے
اپنے معیار کو کسی کےلیے کم نہ کریں
دروازہ کھولنا یا کسی خاتون کےلیے اپنی سیٹ چھوڑدینا اچھی تربیت کی نشانی ہے
اگر آپ کسی قابل قدر چیز کا مالک بننا چاہتے ہیں تو سخت محنت کریں
اس چیز کو صبر سے قبول کریں جو آپ کے اختیار سے باہر ہو
ہاتھ ملانے کے انداز سے آپ کی شخصیت کا پتہ چلتا ہے، اس لیے ہمیشہ مضبوطی اور گرم جوشی سے مصافحہ کریں
بیکار باتوں کو سر پر سوار نہ کریں، آپکی ذہنی صحت لوگوں کی رائے سے کہیں زیاد اہم ہے
اپنے وقت کو کسی ایسے کام میں لگائیں جس سے آپ کو کبھی پچھتاوا نہ ہو
اپنے درد کو اپنی طاقت بنائیں اور خود کو برباد ہونے سے بچائیں
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ خالص محبتیں صرف اور صرف “میت” کو میسر ہوتی ہیں
Quotes About Struggle and Success
خوبصورت چہرہ اور پر کشش جسم ایک دن بوڑحا ہوجاتا ہے، لیکن ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا انسان ہی رہتا ہے
مطالعہ غم اور اداسی کا سب سے بہترین علاج ہے
زندگی میں ہمیشہ ایسے شخص کو چُنا کرو، جو آپ کو عزت دے
جس گھر میں والد موجود ہو، وہ گھر چالیس تالوں کے بند دروازے سےزیادہ محفوظ ہے
ہر انسان سے آپ کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اس لیے جسے آپ سن رہے ہیں اسے غور سے سنیں، تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہو
کم سے کم ایک چیز پر اتنی محنت کریں جتنی آپ کر سکتے ہیں اور پھر دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے
وہ بات زیادہ اہم ہے، جس کا آپ کو علم نہیں، بجائے اس بات کے کہ جو آپ پہلے سے جانتے ہیں
تندرست جسم، پُرسکون دماغ، اور خوشیوں بڑا گھر یہ ایسی چیزیں ہیں جنہیں خریدا نہیں جاسکتا، بلکہ ان کو کمانا پڑتا ہے
دلوں پر لفظ نہیں صرف لہجے ہی اثر کرتے ہیں
مسکراہٹ میں آنکھوں کا مسکرانا لازمی ہے، ہونٹوں کا نہیں!
جاہلیت ایک لعنت ہے اور علم ایک طاقت ہے
اپنی شخصیت کو پُرکشش بنائیں، اپنے دماغ کی سُنیں اور درست بات کرنے پر ہرگز نہ ہچکچائیں
کام کرنے والے شخص بنو، اور وہ شخص نہ بنو جو صرف کام کرنے کا دکھاوا کرتا ہے
اگر تم ہارنے سے نہیں ڈرتے ہو تو تمہیں کوئی نہیں ہرا سکتا
جب آپ کسی کے بارے میں کچھ اچھا سوچیں تو اسے فورا بتائیں، یہ باتیں بتانے کےلیے اس کے جنازے کا انتظار نہ کریں
ہر انسان اپنے بُرے اور اچھے اعمال کا خود جوابدہ ہے
بغیر کسی وجہ کے خطرناک کاموں میں حصہ نہ لیں
جب بچے کھیل کود میں مصروف ہوں تو انہیں پریشان نہ کریں
زندگی میں بڑی منزلوں کے مسافر چھوٹا دل نہیں رکھتے
سب سے افضل نماز، نماز باجماعت ہے
بُرے لوگوں سے دور رہیں اور ان کے شر سے بچیں
جب آپ کسی کے قرضدار نہ ہوں تو آپ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوتے ہیں
زندگی اس وقت تک آسان ہے جب تک کوئی آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا یہاں تک کہ قریبی دوست اور خاندان بھی نہیں
کبھی بھی کسی کو بدقسمت نہ کہیں
صحت کے بعد جو سب سے اہم چیز ہے وہ عزت ہے
کسی واقعہ کو بیان کرتے وقت مسلسل یہ نہ کہیں کہ آپ نے دیکھا ، یا آپ جانتے ہیں وغیرہ
اپنے تعلقات میں عزت محبت کو برقرار رکھنے کےلیے بھرپور کوشش کریں
Quotes About Learning
تصور کریں کہ آپ کیا بن سکتے ہیں اور پھر اس کےلیے مکمل توجہ اور یکسوئی سے پلاننگ کریں
اس شخص کو فالو کریں جس کے جیسا آپ بننا چاہتے ہیں
دل کو سکون صرف اور صرف اللہ کا ذکر کرنے سے ملتا ہے
اپنے کندھوں کو پیچھے رکھ کر سیدھے کھڑے ہوجائیں
مستقل مزاجی اور نظم و ضبط انسان کی زندگی میں موٹیویشن اور کتابوں سے زیادہ اہمیت رکھتے ہے
بُرا وقت ایسا فلٹر ہےجو آپ کی زندگی کو لالچی، منافق اور مکار لوگوں سے پاک کردیتا ہے
اگر دوسروں کو گرانے میں آپکو اپنی جیت لگے تو سمجھو آپ بہت گرے ہوئے اور بدترین انسان ہو
لوگوں کو نصیحت کیجئے مگر شرمندہ نہ کیجئے، مقصد دستک دینا ہوتا ہے دروازہ توڑنا نہیں
نہ جانے ہم بھی کونسی سازشوں کا شکار ہوگئے، کہ جتنے صاف دل تھے اتنےہی داغدار ہوگئے
بعض اوقات لوگوں کو نقصان ان کی سادگی کی وجہ سے اٹھانا پڑتا ہے
دیر سے بنو لیکن کچھ بنو! کیونکہ زندگی میں لوگ وقت کے ساتھ خیریت کے بجائے حیثیت بھی پوچھتے ہیں
اگر کچھ سیکھنا ہے تو خاموش رہو، ورنہ لفظوں کے تو ہزاروں مطلب نکلتے ہیں
جہاں تمہارے احساس اور تمہارے الفاظ کی قدر نہ ہووہ جگہ چھوڑدو ، چاہے وہ کسی کا گھر ہو یا کسی کا دل!
وقت ہوتا ہی ہے گزر جانے کےلیے، بُرا ہو تو صبر کیجیے اور اچھا ہو تو اللہ کا شکر کیجیے