47 New Unique Attractive Heart Touching Quotes in Urdu

heart touching quotes in urdu

The Heart Touching Quotes in Urdu are included in this article. These Urdu Quotes are full of advice and correction. These sayings will assist you in changing your life. I hope these Quotes bring you enjoyment.

زندگی میں وہ کرو جو صحیح ہے نہ کہ وہ جو آسان ہے

آنے والا کل اُس شخص کا ہوتا ہے جو اس کےلیے تیاری آج کے دن سے شروع کرے

زندگی میں جب تک منزل نہ ملے تب تک ہمت مت ہارو، کیونکہ پہاڑ سے نکلنے والی ندیوں نے آج تک راستے میں کسی سے نہیں پوچھا ہے کہ منزل کتنی دور ہے

heart touching quotes in urdu

آپکی زندگی صرف ایک شخص بدل سکتا ہے وہ آپ خود ہیں

شیشہ اور رشتہ بہت نازک ہوتے ہیں مگر ان میں ایک فرق ضرور ہوتا ہے، شیشہ غلطی سے ٹوٹتا ہےاور رشتہ غلط فہمی سے!

جو انسان ہر وقت سب کی خوشی چاہتا ہےسب کے بارے میں اچھا سوچتا ہے، وہی انسان زندگی میں ہمیشہ سب سے اکیلا رہ جاتا ہے

heart touching quotes in urdu

تعلیم کی جڑیں کڑوی لگتی ہیں، مگر اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے

کبھی باپ کا پیار کسی نے محسوس کیا ہے، گرمی ہو یا سردی وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کی فکر میں پریشان رہتا ہے

پہلے زمانے میں کپڑے سستے مل جاتے تھے مگر جسموں کو بخوبی ڈھک لیتے تھے اور اب کپڑے جتنے مہنگے ہوگئے ہیں بدن اتنے ہی ننگے ہونے لگے ہیں

heart touching quotes in urdu

سب سے زیادہ قوت، قوت برداشت ہے

اگر آپ کی قمیض میں پیوند لگا ہو تو آپ غریب، لیکن اگر آپ کی جینز گھٹنوں سے پھٹی ہو تو آپ امیرہیں

اگر آپ سادگی کو ترجیح دیتے ہیں تو پینڈوہیں، لیکن فیشن کے نام پر اوٹ پٹانگ چیزیں پہن لیں تو ماڈرن!

heart touching quotes in urdu

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُرسکون رہتے ہیں جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ ان نعمتوں پر شکر کرتے ہیں جو انہیں اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہیں

علم یہ طے کرتاہے کہ کیا کہنا ہے، تربیت یہ طے کرتی ہے کہ کیسے کہنا ہے، طرز عمل یہ طے کرتا ہے کہ کس قدر کہنا ہےاور دانشمندی یہ طے کرتی ہے کہ کہنا بھی ہے یا کہنا ہی نہیں ہے

آپ کو خراب اردو آتی ہے تو آپ تعلیم یافتہ، مگر خراب انگلش آتی ہو تو جاہل!

heart touching quotes in urdu

ٹوٹ جاتا ہے غریبی میں ہر وہ رشتہ جو سب سے زیادہ خاص ہوتا ہے

اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ وقت تک روئے گی مگر علم نہ دیا جائےتو وہ عمر بھر روئے گی اور اگر دین نہ ملا تو آخرت کی کروڑوں سال بعد بھی نہ ختم ہونے والی زندگی میں بھی انہیں رونا ہوگا

جب جوتے کانچ کے شوروم میں بکنے لگے، اور کتابیں سڑک کے کناروں پر ، تو سمجھ لینا لوگوں کو علم نہیں بلکہ جوتوں کی ضرورت ہے

heart touching quotes in urdu

باپ درخت کی مانند ہوتا ہےخود تو دھوپ میں جلتا ہے مگر اپنے بچوں کو سایہ دیتا ہے

وہ معاشرہ کیسے ترقی کرے گا جہاں لڑائی دو آدمیوں کی ہو، اور گالیاں مان بہن کو پڑے

امیری دل کی ہو تو لوگ سائیکل پر بھی خوشی بنالیتے ہیں، نہیں تو ہم نے گاڑیوں میں بھی لوگوں کو روتے دیکھا ہے

فوٹو لینے کےلیے اچھے کپڑے نہیں جناب، بس مسکراہٹ اچھی ہونی چاہیے

heart touching quotes in urdu

وقت بہت ظالم ہوتا ہے جناب، تجربہ دے کر معصومیت چھین لیتا ہے

انسان بھی کتنا عجیب ہے، صحت یاب ہے تو اللہ کوبھول جاتا  ہے، مصرف ہے تو نماز بھول جاتا ہے، برائی کرے تو انجام بھول جاتا ہے، دیکھتا ہے تو حیا بھول جاتا ہے، کھاتا ہے  تو بسم اللہ بھول جاتا ہے،کھالے تو الحمد اللہ کہنا بھول جاتا ہے، کسی سے ملتا ہے تو سلام بھول جاتا ہے، سوتے ہوئے توبہ بھول جاتا ہے، غصے میں برداشت بھول جاتا ہے، سفر پر نکلے تو دعا بھول جاتا ہے، لیکن کیا شان ہے اللہ کی وہ پھر بھی نوازتا ہے وہ ہمیں نہیں بھولتا ہے

heart touching quotes in urdu

اگر ماں باپ کی دعائیں ساتھ ہوں، تو پھر کسی کی دعا کی ضرورت نہیں ہوتی

ہمیشہ جوڑنے کی کوشش کیجیے توڑنے کی نہیں، دنیا میں سوئی بن کر رہیئے قینچے بن کر نہیں، کیونکہ سوئی دو کو ایک کردیتی ہے اور قینچی ایک کو دو کردیتی ہے

کسی نے زندگی سے پوچھا تو اتنی مشکل کیوں ہے تو زندگی نے ہنس کر جواب دیا یہ دنیا آسان چیزوں کی قدر نہیں کرتی

heart touching quotes in urdu

چاہے کتنی ہی ڈگری حاصل کرلو، اگر بولنے کی تمیز اور انسانیت نہیں سیکھی تو آپ انپڑھ کے برابر ہیں

اندھا دیکھنے کی، بہرا سننے کی، لنگڑا چلنے کی، گونگا بولنے کی تمنا کرتا ہےاور ہم دیکھتے، سنتے، چلتے اور بولتے ہیں پھر بھی ناخوش ہیں، آئیں اللہ تعالیٰ کا ان نعمتوں پر شکر ادا کریں جو بن مانگے ہی ہمیں عطا کی گئی ہیں

زندگی کی جنگ خود لڑنا پڑتی ہے، لوگ صرف مبارکباد دینے یا فاتحہ خوانی کےلیے آتے ہیں

heart touching quotes in urdu

ہر چیز اپنے وقت پر ہی اچھی لگتی ہے، نیکی کمانے کا بہترین وقت جوانی ہے، افسوسناک بات ہے کہ ہم نیکی اس وقت کرتے ہیں جب برائی کے قابل نہیں رہتے

زندگی میں کامیابی حاصل کرو لیکن پیسے کےلیے نہیں بلکہ اپنی پہچان بنانے کےلیے!

مشکلات میں بلکل بھی گھبرانا نہیں چاہیے ، ستارے ہمیشہ اندھیرے میں ہی چمکتے رہتے ہیں

باپ اولاد کےلیے وہاں تک ہاتھ پھیلا دیتا ہے جہاں وہ پاؤں رکھنا بھی پسند نہیں کرتا

heart touching quotes in urdu

کسی کی پہچان علم سے نہیں ہوتی بلکہ ادب سے ہوتی ہے، کیونکہ علم تو ابلیس کے پاس بھی تھا لیکن وہ ادب سے بلکل محروم تھا

ہمیشہ ان لوگوں کا چناؤ کریں جن کو عزت دینے پر وہ خود سے بڑھ کر آپ کو عزت دیں اور یہی بہترین لوگوں کی نشانی ہے

اگر کوئی کسی کے جذبات کے ساتھ کھیل کر خود کو تیز ترین سمجھتا ہے تو وہ تیز ترین نہیں بلکہ گھٹیا اور بدترین انسان ہے

heart touching quotes in urdu

اسلام اتنا خوبصورت مذہب ہے کہ غور سے آذان کی آواز سننے سے ہی پریشانیاں ختم ہوجاتی ہیں

سفر کرو اور کسی کو نہ بتاؤ ایک سچی محبت کی کہانی جیواور کسی کو نہ بتاؤ، خوش رہواور کسی کو نہ بتاؤ، لوگ خوبصورت چیزوں کو برباد کردیتے ہیں

دنیا میں دعائیں دینے والے سے بڑھ کر کوئی سخی نہیں، اور دعائیں سمیٹنےوالے سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دولتمند نہیں ہے

heart touching quotes in urdu

انسان نوکری کی لالچ میں بہت ساری کتابیں پڑھ لیتا ہے، لیکن جنت کی لالچ میں قرآن کریم نہیں پڑھتا

کلاس میں جب اگلے بچے کو مار پڑتی تھی تو ہم سوچتے تھے اب ہماری باری ہے، لیکن سمجھ میں نہیں آتا جنازہ دیکھ کر ہم یہ کیوں نہیں سوچتے!

زندگی میں  ہزاروں یار بنتے ہیں جب پیسہ پاس ہوتا ہے

انسان سب کچھ بھول سکتا ہے پر وہ وقت کبھی نہیں بھولتا جب انسان اکیلا لڑ رہا ہو اور اپنے تماشہ دیکھ رہے ہوں

heart touching quotes in urdu

جب اللہ راضی ہوتا ہے تو بندے کو اپنے عیبوں کا پتہ چلنا شروع ہوجاتا ہےاور یہی اُس کے رحمت کی پہلی نشانی ہوتی ہے

امیدوں کے آگے ٹوٹ جانا اچھا نہیں لگتا، کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اچھا نہیں لگتا، ہمیں دینے والوں کی قطار میں ہی رکھنا میرے مالک تیرے در کے سوا کہیں اور سر جھکانا اچھا نہیں لگتا

جس دن خود کی کمائی سے ایک اینٹ بھی خریدو گے نا اس دن باپ کی جھونپڑی کی قیمت کا پتہ چل جائے گا

Leave a comment