In this article contains Reality motivational quotes in Urdu. these quotes are about a better life of human being. There is advice for people in these Golden quotes. I hope you enjoy and learn a lot from these best motivational Quotes.
for more urdu quotes please click here
Motivational Quotes
زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مُردہ کردیتی ہے
انسان کی زندگی کو دو چیزیں ناکام کرتی ہیں، پیسہ اور محبت،پیسہ مل جائے تو محبت نہیں ملتی، محبت مل جائے تو پیسہ نہیں ملتا
طوفان اور محبت دونوں ہی بہت یادگار ہوتے ہیں، فرق صرف اتنا ہےطوفان میں مکان گر جاتے ہیں اور محبت میں انسان
کون دیتا ہے آج کل کسی کا ساتھ عُمر بھر، یہاں پر لوگ گلے بھی لگاتے ہیں رسم نبھانے کےلیے
زندگی نے دو چیزیں سکھائی ہیں، پہلی تم اپنے آپ میں خُوش رہنا، دوسری اپنے خدا کے سوا کسی اور سے امید مت رکھنا
مصیبتیں گناہوں کا نتیجہ ہوتی ہیں
ہنس کر جینا دستور ہے زندگی کا، ایک ہی قصہ مشہور ہے زندگی کا، گزرے ہوئے پل کبھی لوٹ کے نہیں آتے، یہی سب سے بڑا قصور ہے زندگی کا!
کچھ باتیں سمجھانے پر نہیں، خود پر بیت جانے پر سمجھ میں آتی ہیں
پیار کرنا ہے تو خود سے کرو، دشمنی کرنے کےلیے تو لوگ ہیں، اگر رکھنا ہی ہے قدم تو آگے رکھ، پیچھے کھینچنے کےلیے لوگ ہیں
جو انسان باہر پانی میں ڈوب جاتا ہےوہی انسان ماں کے پیٹ کے اندر پانی میں ڈوبتا نہیں، بلکہ وہی پانی اس کےلیے زندگی ہوتا ہے، یہ سب میرے رب کی قدرت ہے
Beautiful Short Quotes
زندگی میں اگر بنانی ہیں تو یادیں بنا، باتیں بنانے کےلیے لوگ ہیں
کبھی پہلی بار اسکول جانے میں ڈر لگتا تھا، آج اکیلے ہی دنیا گھوم لیتے ہیں
نماز سے دوستی کرلو، یقین مانو یہ وہ دوستی ہے جو جنت تک کا ساتھ نبھاتی ہے
پہلے فرسٹ آنے کےلیے پڑھتے تھے، آج کمانے کےلیے پڑھتے ہیں
کبھی چھوٹی سی چوٹ لگنے پہ روتے تھے، آج دل ٹوٹ جانے پہ بھی سنبھل جاتے ہیں
آج دوست ہماری یادوں میں رہتے ہیں، پہلے ہم دوستوں کے ساتھ رہتے تھے
پہلے لڑنا مرنا روز کا کام تھا، آج ایک بار لڑتے ہیں تو رشتے کھوجاتے ہیں
کسی کو محبت اور عزت اتنی مت دو کہ وہ تمہاری عزت کرنا بھول جائے
سچ میں زندگی نے بہت کچھ سکھادیا، جانے کب ہم کو وقت نے اتنا بڑا بنادیا
زندگی ایک خوبصورت خواب ہے، جسے اپنی محنت اور کوشش سے پورا کرنا چاہیئے
دنیا میں رحم کی آنکھوں سے دیکھو، برداشت کے کانوں سے سُنواور محبت کی زبان سے بات کرو
Motivational Quotes for Success
طوفان سب کےلیے ایک ہی ہوتا ہے، مکان وہی گرتے ہیں جو اندر سے مضبوط نہیں ہوتے، حالات سب کے اوپر آتے ہیں، ٹوٹتے وہی ہیں جو اندر سے مضبوط نہیں ہوتے
محبت چاہے کتنی گہری اور سچی کیوں نہ ہو،اگر بزدل شخص سے ہوجائے تو ادھوری ہی رہتی ہے
نہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت ہے، نہ کسی کے آگے جھکنے کی ضرورت ہے، کیونکہ عزت اور ذلت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، اس لیے ڈرنا بھی اللہ سے ہے اور جھکنا بھی اللہ کے آگے ہی ہے
کبھی کبھی غصہ مسراہٹ سے زیادہ خاص ہوتا ہے، کیونکہ مسکراہٹ سب کےلیے ہوتی ہے، مگر غصہ صرف ان کےلیے ہے جن کو ہم کھونا نہیں چاہتے
جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہے، مگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں، اگر وہ عقل دبالے تو جانور اور اگر خواہش دبالے تو فرشتہ!
صلاح کے سو الفاظ سے زیادہ زندگی میں تجربے کی ایک ٹھوکر انسان کو مضبوط بنادیتی ہے
چہرے کی خوبصورتی کےلیے وضو کی عادت ڈالیں، آواز کی خوبصورتی کےلئے قرآن پاک کی تلاوت کریں، آنکھوں کی خوبصورتی کےلئے اللہ کے خوف سے آنسو بھائیں، ہاتھوں کی خوبصورتی کےلئےاپنے ہاتھوں سے صدقہ دیں، دماغ کی خوبصورتی کےلیےاللہ کی بارگاہ میں سجدہ کریں
زندگی میں محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچادے
چار دن سگریٹ پے کر کہتے ہیں ہمیں عادت ہوگئی ہے، موبائل استعمال کرکے کہتے ہیں عادت ہوگئی ہے، لیکن کاش رمضان کا پورا مہینہ نماز پڑھ کر بھی کوئی کہے ہمیں نماز کی عادت ہوگئی ہے
کھانا روز کھاتے ہو، پانی روز پیتے ہو، بازار روز جاتے ہو لیکن افسوس مسجد سات دن میں جاتے ہواور کہتے ہو جمعہ مبارک بھائی!
عقلمند بولنے سے پہلے اور بیوقوف بولنے کے بعد ہی سوچتا ہے
اب اکیلے اکیلے رہنا سیکھ لیا، دل کی باتیں خود سے کہنا سیکھ لیا، مُجھے کسی کے کندھے کی ضرورت نہیں، تنہا تنہا چپکے چپکے رہنا سیکھ لیا، کوئی کسی کے زخموں کو کیسے بُھلا پائے گا، اپنے زخموں کو اپنے ہاتھوں سے سہنا سیکھ لیا، بات عجیب ہے پر یہی سچ ہے
One Line reality motivational quotes in Urdu
خُود پر بھروسہ کرنا سیکھ لو، سہارے دینے والے کتنے ہی سچے کیوں نہ ہوں، ایک دن چھوڑ ہی دیتے ہیں
محبت خوبصورت انسان سے نہیں ہوتی، جس انسان سے محبت ہوتی ہے وہی انسان خوبصورت لگنے لگتا ہے
نفرت پھیلا کر لوگوں کے دل جیتنا بہت آسان ہے لیکن سچ سُنا کر لوگوں کا دل جیتنا بہت مشکل ہے
جہاں پانی گرتا ہے وہاں ہریالی آتی ہے اور جہاں آنسو گرتے ہیں وہاں اللہ کی رحمت اترتی ہے
اچھے دنوں کےلیے بُرے دنوں سے لڑنا پڑتا ہے
جس طرح بڑے ہوکر پتا چلتا ہے، کہ والدین سچ کہتے تھے، اسی طرح قبر میں جاکر پتا چلے گاکہ قرآن سچ کہتا تھا
زندگی میں لوگوں کو اچھا سمجھنا چھوڑدیں، کیونکہ لوگ اندر سے وہ نہیں ہوتےجو باہر سے دکھائی دیتے ہیں
Powerful Motivational Quotes
کھونے کے بعد ہی پتا چلتا ہےکہ کتنا قیمتی تھا جو چلا گیا، وہ وقت ہو، انسان ہو یا کوئی رشتہ!
غصہ قابل سے قابل ترین انسان کو بیوقوف بنا دیتا ہے
دل سے اُتر جانے والے لوگ سامنے کھڑے رہیں تب بھی نظر نہیں آتے
بُرا وقت بھی کمال کا ہوتا ہے جناب، جی جی کرنے والے بھی تُو تُو کرنے لگتے ہیں
برداشت بزدلی نہیں بلکہ زندگی کا ایک اہم اور بہترین اصول ہے
زندگی میں پیش آنے والی ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے
وہ خُوشی جو اپنے لیے ہو بیکار ہے
زندگی میں پرانا تجربہ نئی تعمیر کی بنیاد ہوتا ہے
جس شخص کے پاس اچھے دوست ہوں وہ کبھی غریب نہیں ہوتا