40 Best Life Quotes in Urdu

life quotes in urdu

In this article, the best Urdu quotes on the life of have been published. It contains motivational, sad, educational, Islamic, and life quotes for viewers. Viewers can share best life quotes in urdu on their social media account.

“اللہ بہتر کرے گا “یہ ایسا لفظ ہے جس سے انسان کی پریشانی ختم ہوجاتی ہے

اس شخص پر کبھی اعتبار مت کرو، جو اپنے اچھے وقت میں تمہیں بھول جائے اور برا وقت آتے ہی تم سے محبت کا دعویٰ کرے

جس کی زبان سے جھوٹ نکلنا بند ہوجائے اس کی زبان سے نکلی ہوئی ہر دعا قبول ہوتی ہے

جب لوگوں میں کچھ عزت ہوجائے تو اپنی سابقہ حالت نہ بھولیں

life quotes in urdu

زندگی کی سب سے بڑی فتح اللہ کی خاطر اپنے نفس پر کنٹرول کرنا ہے

زندگی میں لوگوں کا آنا بھی ایک مقصد ہوتا ہے، کچھ آپکو آزمائیں گے، کچھ آپکو سکھائیں گے، کچھ آپکا استعمال بھی کریں گے، کچھ آپکو جینے کا صحیح مطلب بھی بتائیں گے

یہ مت پوچھنا کے دکھ کس کس نے دیا ہے ورنہ کچھ اپنوں کے سر بھی جھک جائینگے

کنجوس شخص اتنا بدنصیب ہے کہ دنیا میں فقیروں کی زندگی گذارتا ہے اور قیامت میں امیروں جیسے حساب دے گا

نادان لوگ  ڈھول کی مانند ہوتے ہیں بلند آواز ہوتے ہیں مگر اندر سے خالی ہوتے ہیں

تکلیف ہمیشہ انسان کو سِکھاتی ہے خوشی میں تو وہ پچھلا سبق بھی بھول جاتا ہے

life quotes in urdu

لوگوں کے ساتھ غلط راہ پر چلنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا راہ ہدایت پر چلیں

انسان کے بہترین ہونے کا فیصلہ ہمیشہ بدترین حالات ہی کرتے ہیں

زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو اپنی گذاری ہوئی زندگی میں واپس پلٹ کر مت دیکھو

زندگی میں آگے جانا ہے تو کبھی بھی ہار نہیں ماننی چاہئی

توقعیں کم کرو اور عمل زیادہ کرو، توقعیں کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا

دنیا میں لوگوں کے ساتھ اچھائی کرو اور وہی تمہاری خوبیاں بتائے گی

زندگی میں ہمیشہ امید رکھو، کیونکہ امید پر ہی ساری دنیا قائم ہے

زندگی میں کامیابی کے لئے سب سے اہم ایمان، عزم کا پختہ ہونا اور کوشش جاری رکھنا

life quotes in urdu

ہمیشہ ایسے انسان کو چنا کرو جو آپکو عزت دے کیونکہ عزت محبت سے زیادہ اہم  ہوتی ہے

صبر کی دو صورتیں ہیں ایک یہ کہ جو ناپسند ہو اُسے برداشت کرنا اور دوسری یہ کہ جو پسند ہو اس کا انتظار کرنا

جہاں سچائی،  عزت اور خلوص نظر آئے وہاں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ، ورنہ تمہاری تنہائی تمہاری بہترین ساتھی ہے

الفاظ انسان کے غلام ہوتے ہیں لیکن صرف بولنے سے پہلے تک، بولنے کے بعد انسان اپنے الفاظ کا ٰغلام بن جاتا ہے

محلے کی مسجد میں جاتے نہیں اور مدینہ میں موت کی دعائیں مانگتے ہیں

میدان میں ہارا وہا انسان پھر سے جیت سکتا ہے، لیکن من سے ہارا ہوا انسان کبھی نہیں جیت سکتا

کچھ رشتوں کے نام نہیں ہوتے اور کچھ رشتے ہوتے ہی صرف نام کے ہیں

“آدمی اچھا تھا”  یہ لفظ مرنے کے بعد ہی لوگ بولتے ہیں

علم یہ نہیں کہ بات کتنی گہری ہے اور الفاظ کتنے مشکل ہیں، علم تو یہ ہے کہ بات کتنی ضروری ہے اور الفاظ کتنے سادہ ہیں

life quotes in urdu

ایک بار بولا گیا جھوٹ آپ کی ساری سچائی پر سوالیہ نشان لگا دیتا ہے

غلطی نہ ہونے پر بھی کوئی آپ سے معافی مانگ لے تو سمجھ لیں کہ وہ آپ سے زندگی بھر رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہے

کسی کےلیے سُکھ ڈھونڈنے والے کی ذات پر سُکھ آسمان سے برستے ہیں

نرم دل کے لوگ جلدی روپڑتے ہیں، جلدی روٹھ جاتے ہیں  اور جلدی مان بھی جاتے ہیں

جھوٹ کبھی عزت نہیں پاتا چاہے اس کی پیشانی پر چاند نمودار ہوجائے اور سچ کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اُس پر قہقہے لگائے

life quotes in urdu

دلوں میں اترنے کےلئے سیڑھیوں کے نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے

غلطی کسی بھی انسان سے ہوسکتی ہے، لیکن یاد رکھئے دھوکا دینا اور جھوٹ بولنا غلطی نہیں فیصلہ ہوتا ہے

اعتماد ایک چھوٹا سا لفظ ہے، جسے پڑھنے میں سیکنڈ،سوچنے میں منٹ اور سمجھنے میں دن لیکن ثابت کرنے میں زندگی لگتی ہے

جھوٹا اور منافق انسان جو اپنے وجود کا خیر خواہ نہیں ہوتا، وہ کسی اور کا خیر خواہ کیسے ہوسکتا ہے

جھوٹے انسان کی اونچی آواز سچے انسان کو خاموش کروا دیتی ہے، لیکن سچے انسان کی خاموشی جھوٹے انسان کی بنیادیں ہلادیتی ہے

life quotes in urdu

ماں اور باپ کے علاوہ دنیا کا ہر کوئی رشتہ مطلبی ہوتا ہے

اچھا اخلاق اچھے انسان کی پہچان ہوتی ہے

دولت اور عہدے انسان کو عارضی طور پر بڑا کرتے ہیں، مگر اچھا اخلاق اور انسانیت انسان کو ہمیشہ بلند رکھتا ہے

اخلاق کے پیچھے کردار کا ہونا ضروری ہے، چہرے کی مسکراہٹ  اور منہ کی مٹھاس کو اخلاق نہیں بلکہ فن کہتے ہیں

Leave a comment